اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنگلادیش، مظاہرین کا پارہ ہائی، شیخ مجیب الرحمٰن کی ذاتی رہائش گاہ نذرِ آتش

بنگلادیش، مظاہرین کا پارہ ہائی، شیخ مجیب الرحمٰن کی ذاتی رہائش گاہ نذرِ آتش

بنگلادیش، مظاہرین کا پارہ ہائی، شیخ مجیب الرحمٰن کی ذاتی رہائش گاہ نذرِ آتش

بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین نے دارالحکومت ڈھاکا میں شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائش کو آگ لگا دی.

 

بنگلادیش کے مقامی خبررساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد مظاہرین نے ڈھاکا کے علاقے گلستان میں واقع عوامی لیگ کے ہیڈ کواٹرز کو آگ لگا دی، واقعہ شام 4 بجے پیش آیا اور اس دوران مظاہرین شیخ حسینہ واجد اور عوامی لیگ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

مقامی خبررساں ادارے کا مزید کہنا ہے کہ اسی اثنا میں مظاہرین نے بنگلادیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائش گاہ 32 دھان منڈی، جو اب بنگا بندھو میمورئیل میوزیم ہے، اس کو بھی آگ لگادی، اس دوران نعرے بازی بھی کی اور عمارت میں رکھا فرنیچر اور دیگر اشیا ساتھ لے گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481