اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حسینہ واجد کے بیٹے کی بنگلادیشی آرمی چیف کو وارننگ

حسینہ واجد کے بیٹے کی بنگلادیشی آرمی چیف کو وارننگ

بنگلہ دیش میں وزیراعظم کی مستعفی ہونے کی مطالبے پر ملک بھر میں پر تشدد مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ نے استعففیٰ دے کربھارت فرار ہوگئی تاہم استعفےسے کچھ دیر پہلے بیٹے نے بنگلا دیشی آرمی چیف کے نام اہم پیغام بھی دیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد کے استعفیٰ دینے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل ان کے بیٹے اور ان کے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مشیر صجیب واجد جوئی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بنگلادیش کی سکیورٹی فورسز سے کہا کہ وہ ان کی حکومت سے کسی بھی طرح کے قبضے کو روکیں کیونکہ لاکھوں مظاہرین نے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکا میں مقیم صجیب واجد نے ویڈیو پیغام میں بنگلادیشی آرمی چیف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کا فرض ہے کہ آپ عوام اور ہمارے ملک کی حفاظت کریں اور آئین کو برقرار رکھیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی غیر منتخب حکومت کو ایک منٹ بھی اقتدار میں آنے سے روکا جائے،ان کا کہنا تھا کہ زبردستی اقتدار ختم کرنے سے بنگلادیش کی سالمیت کو خطرہ ہوگا،صجیب واجد کے مطابق ملک میں جو مثبت تبدیلیاں آئیں وہ سب ختم ہوجائیں گی اور ملک واپس پیچھے چلا جائے گا اور پھر بنگلادیش اس بحران سے نہیں نکل سکے گا،حسینہ واجد کے بیٹے نے بنگلادیشی فوج سے مزید کہا کہ میں ایسا نہیں چاہتا، یقیناً آپ بھی ایسا نہیں چاہیں گے، اور میں یہ نہیں ہونے دوں گا۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی وزیر اعظم ملک میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے بعد اب مستعفی ہوچکی ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481