اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سڑکوں پر نکلنے والے دہشتگرد ہیں،کچل ڈالو،بنگلا دیشی وزیراعظم

سڑکوں پر نکلنے والے دہشتگرد ہیں،کچل ڈالو،بنگلا دیشی وزیراعظم

 

بنگلا دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے والے طلبہ کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں کچل دیں۔

 

بنگلا دیش میں طلبہ نے اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی اور دیگر مطالبات کے لیے حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا تاہم جب ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو طلبہ نے گزشتہ روز ملک بھر میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم شیخ حسینہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 

سول نافرمانی کی تحریک کے سلسلے میں آج پہلے روز بنگلا دیش کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں پولیس کے ساتھ تصادم اور جھڑپوں میں کم از کم 50 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، طلبہ کے احتجاج کے باعث حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی ہے جبکہ آج شام 6 بجے سے ایک بار پھر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

دوسری جانب اس معاملے پر بنگلا دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر احتجاج کرنے والے طالبعلم نہیں بلکہ دہشتگرد ہیں جو ملک کو غیرمستحکم کرنے نکلے ہیں، اپنے ہم وطنوں سے اپیل ہے کہ ان دہشتگردوں کو سختی سے کچل دیں۔

 

واضح رہے کہ بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیئے جانے کے خلاف گزشتہ ماہ کئی روز تک مظاہرے ہوئے تھے جن میں 200 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، بعد ازاں سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم کو ختم کردیا تھا، تاہم طلبہ اپنے ساتھیوں کو انصاف ملنے تک احتجاج جاری رکھنے  اور سول نافرمانی کی کال دے چکے ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481