اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسماعیل ہنیہ کی شہادت،سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

اسماعیل ہنیہ کی شہادت،سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

اسماعیل ہنیہ کی شہادت،سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

 

نیویارک: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی بزدلانہ حملے میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج رات طلب کرلیا گیا ہے۔

ہنگامی اجلاس کی درخواست ایران، روس، چین اور الجزائر کے نمائندوں نے کی ہے، پاکستانی وقت کے مطابق اجلاس رات ایک بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کی جانب سے بیروت اور تہران پر حملوں کو کشیدگی میں “خطرناک اضافہ” قرار دیا ہے۔

گوتریس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بیروت اور تہران پر حملے خطرناک اشتعال انگیزی کی نشاندہی کرتے ہیں ایسے وقت میں جب تمام کوششیں غزہ میں جنگ بندی کی جانب اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی جانب ہونی چاہئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481