اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل کا بیروت میں حزب اللّٰہ کے گڑھ ضاحیہ پر فضائی حملہ

اسرائیل کا بیروت میں حزب اللّٰہ کے گڑھ ضاحیہ پر فضائی حملہ

 

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فوج نے فضائی حملہ کیا ہے، جس میں حزب اللّٰہ کمانڈر فواد شکر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

 

لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں اب تک ایک شہید اور متعدد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا۔

 

لبنانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللّٰہ نے اسرائیلی حملے میں اپنے کسی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

 

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حملہ حزب اللّٰہ کے گڑھ ضاحیہ کے علاقے میں کیا گیا۔

 

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے حزب اللّٰہ کے دوسرے نمبر کے اہم ترین رہنما فواد شکر کو نشانہ بنایا ہے۔

 

تاہم اسرائیلی اخبار نے العربیہ کے حوالے سے بتایا کہ حزب اللّٰہ سینئر کمانڈر فواد شکر حملے میں بچ گئے ہیں۔

 

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حملے میں مجدل الشمس پر حملے میں ملوث حزب اللّٰہ کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ فواد شکر نے 241 امریکی میرینز کی ہلاکت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ امریکا نے فواد شکر کے قتل پر 50 لاکھ ڈالر رقم رکھی ہے۔

 

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ نے تمام ریڈ لائنز عبور کی ہیں۔

 

روس کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

 

لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد حزب اللّٰہ نے گولان کی پہاڑیوں پر 25 میزائل داغ دیے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481