اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہد آفریدی کا ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا

شاہد آفریدی کا ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں بنائے گئے کئی ریکارڈ میں سے ایک اورریکارڈ ٹوٹ گیا۔

سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جن کی جارحانہ بیٹنگ کی دنیا فین ہے اور اسی وجہ سے انہیں بوم بوم کا خطاب بھی ملا، شاہد خان آفریدی کے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کے دوران کئی بڑے ریکارڈز بنائے جن میں سے کچھ ریکارڈ ٹوٹ چکے اور اب ایک اور ریکارڈ ان کے ہاتھ سے چلا گیا،

 

شاہد آفریدی نے یوں تو ٹیسٹ کرکٹ بہت کم کھیلی لیکن طویل دورانیے کی کرکٹ میں ان کے پاس ایک منفرد ریکارڈ تھا کہ اس فارمیٹ میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والوں میں شاہد آفریدی سب سے زیادہ سٹرائیک ریٹ 86.97 کی اوسط سے 1716 رنز بنا کر سر فہرست تھےتاہم ان کا یہ اعزاز اب 15 سال بعد انگلینڈ کے نوجوان بلے باز ہیری بروک نے توڑ دیا ہے۔

ہیری بروک نے ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن اپنی پانچویں ٹیسٹ سنچری سکور کی اور اپنی ٹیم کی ججیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 109 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تاہم اس شاندار اننگ کے ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ 90.7 کی اوسط سے ایک ہزار سے زائد ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے 23 اننگز کھیل کر 1376 رنز بنا لیے ہیں۔

سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی چوتھے اور بھارت کے وریندر سہواگ پانچویں نمبر پر ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481