اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنگلہ دیشی مظاہرین نے سرکاری ٹی وی کی عمارت کو آگ لگادی

بنگلہ دیشی مظاہرین نے سرکاری ٹی وی کی عمارت کو آگ لگادی

بنگلہ دیشی مظاہرین نے سرکاری ٹی وی کی عمارت کو آگ لگادی

بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے سرکاری ٹی وی کی عمارت اور بارڈر گارڈز کی گاڑی کو آگ لگا دی۔

پولیس سے جھڑپوں میں آج صحافی سمیت متعدد مظاہرین ہلاک ہوگئے، کئی روز سے جاری احتجاج میں ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی جبکہ ڈھائی ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔

مظاہرین نے آج ملک گیر ہڑتال کی کال دی تھی، جس کے دوران اہم شاہراہیں بلاک کردی گئیں، ملک میں انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل ہے۔

سرکاری و نجی کالجز، یونیورسٹیز اور اسکولز غیرمعینہ مدت کےلیے بند کر دیے گئے ہیں، ڈھاکا میں میٹرو سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

حکومت نے مظاہرین سے بات چیت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں، اقوام متحدہ اور امریکا نے بنگلہ دیش میں پُرامن احتجاج کے حق پر زور دیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481