اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کا اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان

بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کا اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان

 

بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا نے اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

 

ہاردیک پانڈیا نے سوشل میڈیا پر اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  4 سال تک ساتھ رہنے کے بعد نتاشا اور میں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

 

بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ہم نے ایک ساتھ رہنے کی بہت کوشش کی اور اپنا سب کچھ دیا، ہمیں یقین ہے کہ علیحدگی ہم دونوں کے بہترین مفاد میں ہے، ہمارے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔

 

ہاردیک پانڈیا نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے بیٹے اگستیا کی پرورش کو پیرنٹ کے طور پر کریں گے۔

 

بھارتی کھلاڑی ہاردیک پانڈیا نے فینز سے ان کی پرائیویسی رکھنے اور سپورٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل اور نازک وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال اور سپورٹ رکھنے کی درخواست کرتا ہوں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481