اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنگلادیش میں 5 طلبا کی ہلاکت پر امریکا کا شدید احتجاج

بنگلادیش میں 5 طلبا کی ہلاکت پر امریکا کا شدید احتجاج

بنگلادیش میں 5 طلبا کی ہلاکت پر امریکا کا شدید احتجاج
ڈھاکا: امریکی محکمہ خارجہ نے بنگلادیش میں جاری سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کے دوران 5 افراد کی ہلاکت اور 400 طلبا زخمی ہونے کے واقعات پر ردعمل جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا، چٹاگانگ سمیت پانچ بڑے شہروں میں ہزاروں طلبا سرکاری ملازمتوں میں نافذ کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جبکہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے حامی بھی سڑکوں پر ہیں جہاں مظاہرین اور حامیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہے حکومت کے حامی طلبا نہ صرف حملہ کررہے ہیں بلکہ پولیس بھی اُن کو مکمل سپورٹ دے رہی ہے اور ہمارے لوگوں پر گولیاں برسا رہی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بھی “پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد” کی مذمت کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ سے واقعات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں میتھیو ملر نے کہا کہ پُرامن مظاہرین کے خلاف پُرتشدد کارروائیاں کسی صورت بھی برداشت نہیں، بنگلادیشی حکومت اس معاملے کا پُرامن طور پر حل نکالے اور شہریوں سے احتجاج کا حق نہ چھینے۔

اُدھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بنگلادیش میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پُرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے باز رہے اور انہیں احتجاج کرنے کا حق بھی دے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481