اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قاتلانہ حملے کے بعد ٹرمپ پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے

قاتلانہ حملے کے بعد ٹرمپ پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے

قاتلانہ حملے کے بعد ٹرمپ پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے

سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہفتے کے روز انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملہ کے بعد وسکنسن ریاست میں میلوکی میں ہونے والی پارٹی کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے، سابق صدر کے دائیں کان پر بڑی پٹی لگی ہوئی تھی جس جگہ گولی چُھو کر گزری تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر زخمی ہونے کے بعد پہلی مرتبہ میلوکی میں پارٹی کانفرنس میں پہنچے جہاں حاضرین نے زور دار تالیاں بجا کر گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا،ٹرمپ نے ہوا میں مکا دکھا کر عوام کے جذبات کا جواب دیا،کانفرنس ہال لوگوں سے بھرا ہوا تھا، اس دوران وہاں موجود ٹرمپ کے حامیوں نے "یو ایس اے ، یو ایس اے” اور "فائٹ ، فائٹ ، فائٹ” کے نعرے لگائے،ڈونلڈ ٹرمپ کانفرنس میں جمعرات کی شام صدارتی انتخابات کے لیے اپنی نامزدگی قبول کرنے کا سرکاری طور پر اعلان کریں گے اس موقع پر ہونے والی تقریب میں سرخ ، سفید اور نیلے رنگ کے ہزاروں غبارے فضا میں چھوڑے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481