اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مسقط؛ مسجد میں فائرنگ سے 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی

مسقط؛ مسجد میں فائرنگ سے 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی

مسقط؛ مسجد میں فائرنگ سے 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی

مسجد پرحملہ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں مار دیا گیا جب کی ایک پولیس اہلکار نے بھی جام شہادت نوش کی

 

مسقط: عمان کے دارالحکومت میں مسجد میں فائرنگ کے واقعے میں 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عمان کی الوادی الکبیر کے علاقے میں واقع امام علی مسجد میں پیش آیا۔ فائرنگ کے وقت مسجد میں 700 سے زائد افراد موجود تھے۔

مقامی میڈیا کا کہنا کہ فائرنگ کے وقت مجلس عزا جاری تھی۔

عمان سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ مسجد پرحملہ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں مار دیا گیا جب کی ایک پولیس اہلکار نے بھی جام شہادت نوش کی۔

عمان پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ حملے کے پیچھے کون لوگ یا کس تنظیم کا ہاتھ ہے۔

ادھر عمان میں پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری نے نجی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے مسجد کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ تاحال واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

خیال رہے کہ عمان کا تشخص ایک معتدل ملک کا ہے جہاں ایسے واقعات شاز و نادر ہوتے ہیں۔ جو علاقائی تناظر میں ثالث کا کردار ادا کرتا ہے۔

فائرنگ سے مسجد میں بھگدڑ مچ گئی۔ متعدد افراد قدموں تلے کچل کر زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک قرار دی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسجد میں فائرنگ کے وقت بڑی تعداد میں پاکستانی بھی موجود تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ عمان کے شہر مسقط کی مسجد میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 4 ہے جب کہ مزید 30 پاکستانی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481