اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیمپئنز ٹرافی ،بھارت نےپاکستان نہ آنے کی خبریں جھوٹی قرار دے دیں

چیمپئنز ٹرافی ،بھارت نےپاکستان نہ آنے کی خبریں جھوٹی قرار دے دیں

چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آںے کی خبروں پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے دو روز قبل خبریں چلائی گئیں تھیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئینز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بلکہ اس مرتبہ بھی انڈیا اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات یا سری لنکا میں کھیلے گا،مگر اب اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ اس طرح کی خبریں کون چلارہا ہے اور کیوں؟ بورڈ کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرنے جا رہا ہے جو کہ فروری مارچ 2025 میں کھیلی جانی ہے، پاکستان نے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھی شیئر کردیا ہے جس کے مطابق بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481