اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈزکے فائنل مقابلے میں پاکستان چیمپئنز نے بھارت کو جیت کے لئے 157 رنز کا ہدف دے دیا۔

برطانوی شہر برمنگھم میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں، پاکستان چیمپئنز کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 41 رنز سکور کیے

ان کے علاوہ کامران اکمل نے 24، سعیب مقصود نے 21، شرجیل خان نے 12، کپتان یونس خان 7 اور عامر یامین بھی رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، مصباح الحق 18 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے جبکہ شاہ آفریدی نے 4 اور سہیل تنویر نے 9 گیندوں پر 19 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے انوریت سنگھ نے انوریت سنگھ نے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں

جبکہ وینے کمار، پاون نیگی اور عرفان پٹھان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹاس کے موقع پر کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لئے اچھی لگ رہی ہے، بڑا میچ ہے پریشر بھی بہت ہو گا، کوشش ہو گی کہ بڑا ہدف دیں، دوسری جانب بھارتی کپتان یووراج سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بلے بازی ہی کرتے، کوشش ہو گی پاکستان کو کم سے کم سکورز تک محدود کریں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481