اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ورلڈ کرکٹ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 20 رنز سے ہرا دیا۔

نارتھیمپٹن میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان چیمپئنز فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ایشلے نرسے 36، ڈیوائن اسمتھ 22 اور کرس گیل 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پہلے سیمی فائنل میں اوپنر شرجل خان صفر، صہیب مقصود ایک اور شعیب ملک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جس کے بعد کپتان یونس خان اور کامران اکمل نے اسکور 89 تک پہنچایا، کامران اکمل 46 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

ایونٹ کے بڑے مقابلے میں شاہد آفریدی 1 اور مصباح الحق بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے جبکہ دوسری طرف یونس خان نے 45 گیندوں پر 65 رنز کی باری کھیلی۔

گرین شرٹس کی طرف سے عامر یامین 40 اور سہیل تنویر 33 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ فیڈل ایڈروڈز نے 3 اور سلیمان بین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ویسٹ انڈین چیمپیئنز کی پہلی وکٹ پر 31 پر گری، کرس گیل 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، والٹن نے 19 اور اسمتھ نے 26 رنز بنائے، ایشلے نرس نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، ریاد ویمرٹ نے نو گیندوں پر 29 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈین چیمپیئنز آخری اوور میں 178 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سہیل خان نے 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481