اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل سے مقابلے کےلیے تیار ہیں، حسن نصر اللّٰہ

اسرائیل سے مقابلے کےلیے تیار ہیں، حسن نصر اللّٰہ

اسرائیل سے مقابلے کےلیے تیار ہیں، حسن نصر اللّٰہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے مقابلے کےلیے تیار ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق بیروت میں خطاب کے دوران حسن نصر اللّٰہ نے کہا کہ جنوبی لبنان سے اسرائیل کے خلاف کارروائیاں غزہ پٹی کی صورتحال سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان سے حملوں کی روک تھام غزہ پٹی میں جنگ بندی سے مشروط ہے۔

حزب اللّٰہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز غزہ پٹی میں مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔ اسرائیل پر جدید میزائلوں سے حملے کیے گئے، جن کی پہنچ 8 کلومیٹر تک ہے۔

حسن نصر اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ اگر اسرائیل لبنان پر جنگ مسلط کرنے کی حماقت کرنا چاہتا ہے تو ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481