اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکا نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات کی مذمت کر دی

امریکا نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات کی مذمت کر دی

پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اُٹھایا ہے، خطے کی سکیورٹی کو درپیش خطرات سے نمٹنا مشترکہ مفاد ہے

امریکا کی جانب سے بھی 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات کی مذمت کر دی گئی۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے 9 مئی کو مظاہرین کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ پرامن احتجاج کے زمرے میں نہیں آتا، پر تشدد واقعات کی مخالفت کرتے ہیں,میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ ہم آزادی اظہار رائے اور پر امن احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں لیکن پر تشدد مظاہروں کی مخالفت کرتے ہیں، احتجاج پر امن طریقے سے ہونے چاہئیں، قانون کی سختی سے عملداری ہونی چاہیے، حکومتوں کو پرتشدد واقعات سے رول آف لاء کے مطابق نمٹنا چاہیے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اُٹھایا ہے، خطے کی سکیورٹی کو درپیش خطرات سے نمٹنا مشترکہ مفاد ہے، متعدد پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری ہے، حکومت پاکستان کے ساتھ باقاعدگی سے اپنی استعداد بڑھانے، علاقائی سلامتی مستحکم کرنے کے مواقع کی نشاندہی کرتے ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481