اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکا میں پارہ 55 ڈگری تک پہنچ گیا

امریکا میں پارہ 55 ڈگری تک پہنچ گیا

امریکا میں پارہ 55 ڈگری تک پہنچ گیا

مغربی امریکا کے حصوں کو شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے، 36 ملین افراد گرمی کی وارننگ کے زیر اثر ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایریزونا ،واشنگٹن، اوریگون میں ریکارڈ درجہ حرارت ہونے کا امکان ہے۔

کیلی فورنیا کے شہر ریڈنگ میں درجہ حرارت 48 اور ڈیتھ ویلی میں 55 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی کیلیفورنیا کے علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 20 ڈگری سے زیادہ ہے۔

گرم اور خشک ہوا کے باعث جنگلات میں آگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا اور جنوبی کیلی فورنیا میں آگ کے باعث سانتا باربرا کاؤنٹی کے کچھ حصوں کو خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل لگنے والی آگ کے باعث 13 ہزار ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہو چکی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481