اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نومنتخب برطانوی وزیراعظم کی نیتن یاہو سے پہلی گفتگو؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

نومنتخب برطانوی وزیراعظم کی نیتن یاہو سے پہلی گفتگو؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

نومنتخب برطانوی وزیراعظم کی نیتن یاہو سے پہلی گفتگو؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

 

لندن: نو منتخب برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے اپنے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے پہلے ٹیلی فون رابطے میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور دو ریاستی حل کا مطالبہ کردیا۔

 

 

برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ اور لبنان کی موجودہ صورت حال سمیت مشرق وسطیٰ پر تفصیلی بات چیت کی۔ گفتگو کا محور حماس اور حزب اللہ رہے۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ اور لبنان میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

 

گفتگو کے دوران برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے اسرائیلی ہم منصب سے کہا کہ ماحول کے تناؤ میں کمی اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کو احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

 

نومنتخب برطانوی وزیراعظم نے دو ریاستی حل کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

 

لبنان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حزب اللہ کے اسرائیل پر حملے پر تشویش ہے۔ فریقین کو تحمل اور سمجھداری سے کام لینا ہوگا۔

 

 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کیئر اسٹارمر کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ جلد طے پاجانے کی امید کا اظہار بھی کیا۔

 

اسرائیلی وزیراعظم برطانیہ کے نئے وزیراعظم کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت بھی دی۔

 

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481