اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ،پاکستان کا بھارت کو 244 رنز کا ہدف

چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ،پاکستان کا بھارت کو 244 رنز کا ہدف

چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ: پاکستان کا بھارت کو 244 رنز کا ہدف

چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز کو جیت کےلیے 244 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

برمنگھم میں پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 243 رنز بنائے۔

کامران اکمل 77 اور شرجیل خان نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ صہیب مقصود 26 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہد آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت چیمپئنز کے آر پی سنگھ، انوریت سنگھ، دھول کلکرنی اور پون نیگی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481