اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکا،جنگی ہتھیار اور گولہ بارود بنانے والی فیکٹری دھماکوں سے لرز اُٹھی

امریکا،جنگی ہتھیار اور گولہ بارود بنانے والی فیکٹری دھماکوں سے لرز اُٹھی

امریکا،جنگی ہتھیار اور گولہ بارود بنانے والی فیکٹری دھماکوں سے لرز اُٹھی

واشنگٹن: امریکی ریاست آرکنساس میں ہتھیار، گولہ بارود، میزائل اور بائیو ٹیکنیکل بنانے والی کمپنی جنرل ڈائنامکس کی فیکٹری میں ہونے والے زور دار دھماکوں سے پورا علاقہ گونج اُٹھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ فیکٹری 8 لاکھ 80 ہزار مربع فٹ پر پھیلی ہوئی ہے جس میں ہتھیاروں کی تیز ترین تیاری کا جدید ترین پلانٹ نصب ہے۔ جس میں 2.75 انچ ہائیڈرا 70 میزائل، ہیل فائر اور جیولن میزائل، ماڈیولر آرٹلری چارج سسٹم اور مارٹر گولہ بارود تیار کیا جاتا ہے۔

اس فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ کے شعلے آسمان تک بلند ہوگئے۔ پُراسرار دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک شخص لاپتا ہے۔

آگ کے شعلے اتنے بلند تھے کہ فائر ٹینڈرز کی ناکامی کے بعد ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی گئی۔ تاحال فیکٹری میں ہونے والے دھماکوں کی وجوہات اور نوعیت کا پتا نہیں چلایا جا سکا۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481