اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنسی استحصال کا الزام، 2 نامور فرانسیسی فلم ڈائریکٹر گرفتار

جنسی استحصال کا الزام، 2 نامور فرانسیسی فلم ڈائریکٹر گرفتار

جنسی استحصال کا الزام، 2 نامور فرانسیسی فلم ڈائریکٹر گرفتار
فرانسیسی حکام نے معروف فلم ڈائریکٹرز بینوئٹ جیککوٹ اور جیکس ڈولن کو جنسی استحصال کے الزامات پر پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 77 سالہ جیکٹ اور 80 سالہ ڈولن کو گزشتہ روز صبح کے وقت اپنے وکلاء کے ہمراہ پیرس کے پولیس اسٹیشن میں دیکھا گیا، عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ڈائریکٹرز کو منگل کی شام تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے اور ممکنہ طور پر ان پر الزام لگانے والوں کی موجودگی میں ان سے پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔

52 سالہ اداکارہ اور ہدایت کار جوڈتھ گوڈریچے نے رواں سال کے اوائل میں باضابطہ طور پر جیکوٹ پر ریپ اور ڈولن پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا، کئی دیگر اداکاروں نے بھی دونوں ملزمان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، 41 سالہ اسلڈ لی بیسکو نے الزام عائد کیا ہے کہ 1998 سے 2007 کے درمیان جیکوٹ نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی جس کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب وہ 16 سال کی تھی۔

واضح رہے کہ اس معاملے سے جڑے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ 34 سالہ اداکارہ جولیا رائے نے ان پر تشدد اور جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے جو کئی سالوں تک جاری رہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481