اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غزہ؛ اسرائیلی فوج کا کیپٹن بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک

غزہ؛ اسرائیلی فوج کا کیپٹن بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک، 16 اہلکار زخمی

غزہ؛ اسرائیلی فوج کا کیپٹن بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک، 16 اہلکار زخمی

تل ابیب: غرب اردن کے علاقے جنین میں حماس کے مرکز کو تباہ کرنے کے لیے جانے والی فوجی بکتر بند گاڑی بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ ہوگئی۔

 

 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ جنین میں سڑک کے کنارے زیر زمین نصب بارودی سرنگ بم پھٹنے سے کیپٹن 22 سالہ ایلون اسکاگیو ہلاک ہوگئے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ڈی 9 ملٹری بلڈوزر کی مدد سے دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کے لیے سرچ آپریشن کیا تھا مگر بلڈوزر زیر زمین بارودی سرنگ کے زیادہ گہرائی میں ہونے کی وجہ سے نشاندہی نہیں کرسکا۔

 

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بارودی مواد کو زیر زمین 1.5 میٹر کی گہرائی میں نصب کیا گیا تھا، جو D9 ڈگ پوائنٹ سے گہرا ہے۔

 

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 16 زخمی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 5 کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور 9 اہلکاروں کو معمولی زخم آئے ہیں۔

 

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری حماس اسرائیل جنگ میں اب تک 2 ہزار سے زائد فوجی مارے جا چکے ہیں جس کی تصدیق اسرائیلی فوج کرتی ہے تاہم اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481