اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قومی کرکٹر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک

قومی کرکٹر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک

قومی کرکٹر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

محمد وسیم جونیئر نے انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں نکاح کا ہیش ٹیگ استعمال کرنے کے ساتھ سورۃ انفال کی آیت کے الفاظ ’’وَاَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِـهِـمْ‘‘ بھی تحریر کیے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں وسیم جونیئر کو مکہ مکرمہ میں موجود عمارت میں اپنی دلہن کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے جہاں سے خانہ کعبہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔

ایک اور تصویر میں وسیم اپنی اہلیہ کے ہمراہ احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

محمد وسیم جونیئر کی انسٹاگرام پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی کرکٹرز کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

شاداب خاب، نسیم شاہ، زمان خان، عامر جمال سمیت دیگر نے وسیم جونیئر کو مباک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481