اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بیت اللہ شریف کے کنجی بردار الشیخ زین العابدین الشیبی انتقال کرگئے

بیت اللہ شریف کے کنجی بردار الشیخ زین العابدین الشیبی انتقال کرگئے

بیت اللہ شریف کے کنجی بردار الشیخ زین العابدین الشیبی انتقال کرگئے

بیت اللہ شریف کے 109 ویں کنجی بردار الشیخ زین العابدین الشیبی مکہ مکرمہ انتقال کرگئے، ان کی تدفین جنت المعلیٰ میں کر دی گئی ہے۔

الشیخ زین العابدین الشیبی مکہ مکرمہ کے نیشنل گارڈ اسپتال میں جگر کے عارضے کے باعث زیرعلاج تھے جہاں وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے

ان کی نمازجنازہ مسجد الحرام میں ادا کی گئی جس میں اعلیٰ سرکاری حکام کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی جب کہ انہیں جنت المعلیٰ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

خیال رہے کہ خانہ کعبہ کی چابیوں کو رکھنے کی یہ ذمہ داری الشیبی خاندان اسلام سے قبل سے انجام دے رہا ہے اور فتح مکہ کے بعد بھی حضرت محمدﷺ نے یہ ذمہ داری الشیبی خاندان کے پاس ہی رکھنے کی اجازت دی اور فرمایا کہ قیامت کے دن تک یہ چابیاں آپ کے خاندان کے پاس رہیں گی۔ خانہ کعبہ کی چابیاں کا رکھوالا موجودہ خاندان کا تعلق شیبہ بن اوتھمن ابی طلحہ سے ہے جو حضرت محمدﷺ کے دور سے یہاں رہائش پذیرہے جب کہ انتقال کرجانے والے طہ الشیبی کو یہ ذمہ داری 4 سال قبل ان کے چچا عبدالعزیز الشیبی کے انتقال کے بعد دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ کی کنجی الشیبی خاندان کے سب سے معمر شخص کے پاس ہوتی ہیں اوراب شیخ عبدالقادر طہ الشیبی کے انتقال کے بعد یہ چابی ان کے خاندان کے سب سے معمر شخص ڈاکٹر صالح بن طہ کے حوالے کی جائیں گی، الشیبی خاندان کی ذمہ داریوں میں خانہ کعبہ کو کھولنا، بند کرنا اور غسل دینا شامل ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481