اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمینیا کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

آرمینیا کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

آرمینیا کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

یریوان: یوریشیائی ملک آرمینیا نے اسرائیلی کی بھرپور مخالفت کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا۔

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرلیا۔

 

 

آرمینیا کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ اسرائیل کی فوری جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کرتے ہیں اور فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کے حق میں ہیں۔

 

یاد رہے کہ مغربی ممالک اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے حال ہی میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا جس کے بعد دیگر یورپی ممالک نے یہی اقدام اُٹھایا ہے جن میں اب آرمینیا بھی شامل ہوگیا۔

 

صیہونی ریاست کے دفتر خارجہ نے اسرائیل میں آرمینیا کے سفیر کو طلب کر کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور احتجاج ریکارڈ کروایا۔

 

 

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی حکمراں جماعت پی ایل او نے آرمینیا کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آرمینیا کا یہ اقدام تنازع کے  دو ریاستی حل کی جانب مثبت پیشرفت ہے۔

 

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 85 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمیوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481