اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بابر اعظم کا صحافی مبشر لقمان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

بابر اعظم کا صحافی مبشر لقمان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

بابر اعظم کا صحافی مبشر لقمان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر سینئر صحافی مبشر لقمان کی جانب سے میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس پر اب بابر اعظم نے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافی نے اپنے یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو میں وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر تحائف لے کر میچ کے نتائج تبدیل کرنے کا دعویٰ کیا تھا، ساتھ ہی انہوں نے ٹیم کے مختلف کھلاڑیوں پر بھی میچ فکسنگ کے الزامات عائد کئے تھے۔ جس پر اب بابر اعظم نے ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے

معروف صحافی و اینکر پرسن نے T20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کی امریکا سے شکست کے بعد اس میچ پر شک کا اظہار کیا تھا، علاوہ ازیں انہوں نے قومی ٹیم کی بڑی ٹیموں سے جان بوجھ کر میچ ہارنے والوں کا دبئی اور آسٹریلیا میں اپارٹمنٹس خریدنے سے متعلق بھی اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا

جس پر اب بابر اعظم نے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا،اس حوالے سے کپتان بابر اعظم نے اپنے وکیل سے قانونی مشاورت بھی شروع کردی ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481