اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟

1 17

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھارتی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اگست تک یہ شادی متوقع ہے ۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستان کے معروف قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں
اس سابق جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

جس کے بعد اچانک شعیب ملک کے اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ سوشل میڈیا پر شادی کا اعلان سامنے آیا تھا

اور سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ثانیہ اور شعیب کے درمیان فروری میں ہونے والی طلاق کے 4 ماہ کے بعد اب متعدد بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثانیہ جَلد ہی بھارتی بولر، محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں اور یہ شادی ممکنہ طور پر اگست میں ہو گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ان دونوں کی شادی کے حوالے سے خبریں سامنے آ چکی ہیں تاہم بعد ازاں تردید بھی آگئی تھی۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹر محمد شامی اپنی پہلی اہلیہ حسین جہاں کو طلاق دے چکے ہیں

جون 2018ء میں طلاق سے قبل حسین جہاں نے شامی پر الزام لگایا تھا کہ وہ انہیں طلاق دے کر اپنے بڑے بھائی کی سالی سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481