Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنوبی افریقا نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دے دی

جنوبی افریقا نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دے دی

اینٹیگوا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دے دی۔

سر ویون رچرڈز اسٹیڈیم اینٹیگوا میں گروپ ٹو کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے امریکا کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں امریکا کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکتوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔

قبل ازیں امریکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔
امریکا کیخلاف جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور ریز ہینڈرکس نے کیا۔ جنوبی افریقا کو 16 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب ریز ہینڈرکس 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کوئنٹن ڈی کوک 74 رنز اور ایڈن مارکرم 46 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر صفر پر ہی چلتے بنے، ہینرچ کلاسن 36 اور ٹرسٹن اسٹبز 20 رنز کے ناٹ آؤٹ رہے۔

امریکا کی طرف سے سوربن نیتراولکر اور ہرمیت سنگھ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481