اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر کا رابطہ، عید کی مبارکباد

وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر کا رابطہ، عید کی مبارکباد

وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر کا رابطہ، عید کی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک ترکیہ دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کو سراہا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم اور ترک صدر نے خطے اور عالمی امن و استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطین بالخصوص غزہ کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر نے عالمی برادری سے اپیل کی وہ فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے کےلیے کوششوں کو دگنا کرے۔

دونوں رہنماؤں نے چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی قومی مفادات کی حمایت کےلیے مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر اردگان کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481