اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان کیلئے امید کی کرن روشن،فلوریڈا میں بارش کے امکانات کم

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان کیلئے امید کی کرن روشن،فلوریڈا میں بارش کے امکانات کم

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان کیلئے امید کی کرن روشن،فلوریڈا میں بارش کے امکانات کم

پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے امید کی ایک کرن نظر روشن ہونے لگی ، امریکی ریاست فلوریڈا میں سورج نکل آیا اور بارش کے امکانات بھی 91 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول میچز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کا اہم میچ کل آئرلینڈ سے فلوریڈ ا کے شہر لاوڈرہل میں ہونا ہے ، اس میچ میں آئرلینڈ کی کامیابی سمجھو پاکستان کی کامیابی ہو گی اور میچ نہیں ہوا تو امریکا سپر 8 مرحلے میں جائے گا اور پاکستان کا ایونٹ میں سفر ختم ہوجائے گا۔

گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی لاوڈرہل سے جانےاورآنےوالی تمام پروازیں منسوخ ہوگئیں، کل بھی شدید بارش کی پیش گوئی ضرور ہے لیکن اس کی امکانات اب 70 فیصد ہیں،تاہم آج فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے لگا ہے، مسلسل ہونیوالی بارش کا سلسلہ آج صبح سے تھما ہوا ہے،مسلسل بارش کی وجہ سے کل یہاں پاکستان ٹیم ہوٹل میں ہی رہی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اورآئرلینڈ کی ٹیمیں بھی اتوارکو لاوڈرہل میں مد مقابل ہوں گی اس میچ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481