اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خطبہ حج اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ

خطبہ حج اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ

خطبہ حج اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ

ریاض: سعودی حکومت نے میدان عرفات سے خطبہ حج اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ عرفات کے خطبے کا ترجمہ پروجیکٹ اب 50 زبانوں پر مشتمل ہوگا۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں یہ اب تک کا سب سے بڑا ترجمہ پروجیکٹ ہے، اس اقدام کا مقصد اردو سمیت 50 زبانوں میں دنیا بھر میں ایک ارب سامعین تک پہنچنا ہے۔

سال 2018 میں پہلی مرتبہ پانچ بین الاقوامی زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ نشر کیا گیا، بعد ازاں زبانوں کی تعداد بڑھا کر دس کردی گئیں جب کہ 2022 میں زبانوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی تھیں۔

سال 2023 میں یہ تعداد بڑھا کر 20 کی گئی اور اب ایک دہائی کے کم عرصے میں 50 زبانوں میں ترجمہ پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔

یہ اہم منصوبہ مملکت کے مذہبی روادری، اعتدال اور امن کے پیغام کو اجاگر کرنے، اسلام کی حقیقی تصویر اور اس کی اعلیٰ اقدار کو ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481