اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 25ویں میچ میں بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

بھارتی ٹیم کی اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم کی دوسرے مرحلے تک رسائی کی امیدیں اب بھی برقرار ہیں جبکہ بھارتی ٹیم دوسرے مرحلے کےلیے کوالیفائی کر گئی۔

امریکا کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کیا۔

نیویارک میں ایک اور میچ لو اسکوررنگ ثابت ہوا، جہاں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

امریکا کے جانب سے نتیش کمار 27 اور اسٹیون ٹیلر 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے 4 اوور میں 9 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردیک پانڈیا نے 2 اور اکشر پٹیل نے ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی کپتان روہیت شرما 3 جبکہ ویرات کوہلی گولڈن ڈک آؤٹ ہوگئے۔

تاہم سریا کمار یادیو نے پہلے ریشبھ پنت اور پھر شیوم ڈوبے کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو اہم جیت سے ہمکنار کروایا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481