اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکا کا بھارت کو جیت 111 رنز کا ہدف

امریکا کا بھارت کو جیت 111 رنز کا ہدف

نیویارک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں امریکا نے بھارت کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔

گروپ اے کی دونوں ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

امریکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔  نتیش کمار 27، اسٹیون ٹیلر 24، کورے اینڈرسن 15، ایرون جونز 11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

ہرمیت سنگھ 10، جسدیپ سنگھ 2، اینڈریس غوث 2 اور شایان جہانگیر صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی طرف سے ارشدیپ سنگھ نے 4، ہارڈک پانڈیا نے 2 اور اکثر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں دو، دو میچز جیت چکی ہیں اور آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481