اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک بھارت ٹاکرا،عمادوسیم کی شرکت مشکوک

پاک بھارت ٹاکرا،عمادوسیم کی شرکت مشکوک

ٹی 20ورلڈ کپ میں کل ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستانی شائقین کیلئے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے جس کے باعث کل کے میچ میں ان کی شرکت مشکل بتائی جار ہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ عماد وسیم پسلیوں کی تکلیف سے صحتیاب نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے میچ میں ان کی شرکت مشکوک قرار دی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عماد وسیم کو جلد ٹھیک کرنے اور بڑے میچ میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے انہیں پین کلردیئے جا رہے ہیں۔

کھلاڑی کے ان فٹ ہونے پرانہیں ملک سے باہربھیجے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں عماد وسیم کے متبادل کے طور پر سپنر مہران ممتاز کو شامل کرنے پر غور جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481