اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فاسٹ بولر حارث رؤف پر امریکی کرکٹر رسٹی تھرون کا بال ٹیمپرنگ کا الزام

فاسٹ بولر حارث رؤف پر امریکی کرکٹر رسٹی تھرون کا بال ٹیمپرنگ کا الزام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر امریکی کرکٹر رسٹی تھرون نے بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔
امریکی کرکٹر سٹی تھرون نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستانی بولر پر گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ہے
،امریکی کرکٹر رسٹی تھرون نے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ میں فاسٹ بولر حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ ’میچ کے دوران فاسٹ بولر نے انگوٹھے کے ناخن کا استعمال کرتے ہوئے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔‘
رسٹی تھرون نے اپنی پوسٹ میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایکس ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ایسا دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بولر نے نئی گیند کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی؟ تو گیند تبدیل ہونے کے محض 2 اوورز بعد کیسے سوئنگ ہونے لگی؟
واضح رہے کہ جمعرات کو امریکہ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سُپر اور میں شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ امریکہ پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں حصہ لے رہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481