اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کا جدید کمیونیکشن سیٹلایٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کے مدار میں پہنچ گیا

پاکستان کا جدید کمیونیکشن سیٹلایٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کے مدار میں پہنچ گیا

پاکستان کا جدیدکمیونیکشن سیٹلایٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کے مدار میں پہنچ گیا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق ملٹی مشن کمیونیکشن سیٹلائٹ ایم ایم ون 5 جون کو زمین کے مدار میں پہنچا،ایم ایم ون 30 مئی کو سپارکو کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا،ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاک سیٹ ایم ایم 1 زمین سے 38،786 کلومیٹر کی بلندی پر موجود ہے، سیٹلائٹ کی زمینی مدار میں 2۔38 مشرق پر موجود ہے۔

ترجمان کاکہناتھا کہ پانچ ٹن وزنی پاک سیٹ ایم ایم 1 مواصلات کے جدید ترین الات سے لیس ہے، سیٹلایٹ سے ملک کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت میسر آسکے گی۔

مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کے سولر پینل استعمال ہونا شروع ہوگئے ہیں،مدار میں سیٹلائٹ کی صحت جانچنے کے لیے سیٹلائٹ پر مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481