اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے نیشنر ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں اُس کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پولینڈ میں ہونے والے نیشنز کپ کے آخری گروپ میچ میں فرانس نے پاکستان کو چھ کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تاہم قومی ہاکی ٹیم نے گول مارجن کی بنیاد پر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، محمد ابوکر، مرتضی یعقوب ، عبدالرحمان اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا جبکہ فرانس کے چارلیٹ وکٹر نے پینلٹی کارنرز پر 4 گول داغے۔
قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ فرانس پہلے نمبر پر رہا۔ پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈکا سامنا کرے گی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481