اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کھانسنے سے چینی شہری کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی

43405e78 5eef 444b 92ea 3c2da3708721
چینی ڈاکٹر اس بات پر حیران رہ گئے کہ کھانسی کے دوران 35 سالہ چینی شہری کی ران کی ہڈی کھانسنے کے دوران ٹوٹ گئی.
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ران کی ہڈی (femur) کو جسم کی سب سے سخت ہڈی سمجھا جاتا ہے لیکن چین میں کھانسی کے دوران ایک شخص کی ران کی ہڈی ٹوٹنے کا واقعہ سامنے آنے پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔ چین کے صوبے فوجیان کے اسپتال میں یہ حیران کن واقعہ سامنے آیا جہاں معائنے کیلئے آئے مسٹر پی نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ انہیں تیز کھانسی کے فوراً بعد شدید درد محسوس ہوا تھا لیکن انہوں نے اسے صرف درد سمجھ کر نظر انداز کردیا بعد میں درد کی وجہ سے پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا۔
ڈاکٹرز نے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے اور بعد ازاں ایکسرے نتائج دیکھ کر مسٹر پی کی ران کی ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق کی۔ اسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈکس کے ڈائریکٹر ڈونگ ژونگ کے مطابق کھانسی کے دوران ران کی ہڈی ٹوٹنےکا واقعہ فریمر فریکچر کے طور پر پیش آیا، فریمر فریکچر عام طور پر سنگین صدمے یا حادثے کے نتیجے میں بڑی عمر کے لوگوں کو پیش آسکتا ہے لیکن مسٹر پی کی عمر بھی اتنی نہیں کہ انھیں فریمر فریکچر کا سامنا کرنا پڑتا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے مسٹر پی کی صحت، کھانے پینے کی عادات اور طرز زندگی سے متعلق جانچ پڑتال کی، ساتھ ہی ان کا bone density ٹیسٹ بھی کروایا گیا،
نتائج میں پتہ چلا کہ مسٹر پی کی bone density ایک 80 سالہ آدمی کی طرح تھی۔ ٹیسٹوں اور کی گئی جانچ پڑتال کے بعد تصدیق ہوئی کہ مسٹر پی ہڈیوں کی کسی بیماری میں مبتلا نہیں لیکن انکی سوفٹ ڈرنک پینے کی عادت، ناقص خوراک اور ورزش کی کمی نے ان کی ہڈیاں ناقابل یقین حد تک نازک بنا دی ہیں۔ مزید برآں 35 سالہ شخص نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ پانی کی جگہ کاربونیٹڈ مشروبات کا استعمال کرتا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ایسے مشروبات کا طویل عرصے تک استعمال ہڈیوں کیلئے تباہ کن ہو سکتا ہے۔

عجیب واقعہ


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481