اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چوتھا ٹی20: پاکستان کا انگلینڈ کو 158 رنز کا ہدف

1 4

 

پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔

اوول کے میدان میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان 59 رنز پر اٹھانا پڑا جب کپتان بابر اعظم 36 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

محمد رضوان دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جنہیں 65 کے مجموعے پر عادل رشید نے کلین بولڈ کیا۔ رضوان نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسکے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں کرنے لگیں اور آدھی ٹیم 86 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

اوپنرز کے بعد فخر زمان 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے جس کے بعد شاداب خان اور اعظم خان بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔

چھٹی وکٹ پر عثمان خان نے افتخار احمد کے ساتھ مل کر 40 رنز کی شراکت بنائی، لیکن 126 کے مجموعے پر عثمان خان چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ شاہین آفریدی کی صورت میں گری جو بغیر کوئی رن بنائے 126 کے مجموعے پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

سیریز میں ہوم ٹیم کو پہلے ہی 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ قومی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کےلیے اس میچ میں فتح درکار ہے۔

پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں صائم ایوب اور عماد وسیم کی جگہ پر عثمان خان اور نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

قومی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، اعظم خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

ہوم ٹیم نے بھی ایک تبدیلی کی ہے جہاں ریس ٹوپلے کی جگہ پر اپنے فرنٹ لائن بولر مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم کپتان جوش بٹلر، فل سالٹ، ول جیکس، جانی بیئرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لیونگسٹن، کرس جارڈن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔

ٹاس کے موقع پر انگلش کپتان جوش بٹلر کا کہنا تھا کہ وکٹ پر کچھ گھاس نظر آرہی ہے اور موسم بھی آبر آلود ہے، لہٰذا انکی ٹیم ہدف کے تعاقب پر جائے گی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481