اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چوتھا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

چوتھا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

اوول میں ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ بچ گھاس پر نظر آرہی ہے، امید ہے بولرز کو مدد ملے گی، امید ہے پورا میچ ہوا تو سیریز جیتیں گے، ریس ٹوپلی کی جگہ مارک ووڈ ٹیم میں شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، پچ پر گھاس چھوڑا گیا ہے جس سے گیند بازوں کو مدد ملے گی، شاہین آفریدی سمیت دیگر گیند باز اچھی فارم میں ہیں، اچھا مقابلا ہو گا، کوشش کریں گے اپنی 100 فیصد کارکردگی دیکھائیں، عماد وسیم کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عماد وسیم کو ٹریننگ کے دوران پسلیوں میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں آج کے میچ میں آرام دیا گیا، امید ہے عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ 4 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 سے برتری حاصل ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481