اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان ٹیم کا نائب کپتان بننے سےشاہین آفریدی کا انکار

پاکستان ٹیم کا نائب کپتان بننے سےشاہین آفریدی کا انکار

پاکستان ٹیم کا نائب کپتان بننے سےشاہین آفریدی کا انکار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کا نائب کپتان بننے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے شاہین آفریدی نے نائب کپتانی کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی کو نائب کپتانی کی آفر کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال شاہین آفریدی یہ عہدہ لینے کو تیار نہیں جس کے بعد اب نائب کپتانی کیلئے محمد رضوان مضبوط امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شاہین آفریدی کو کپتان بنا کر ہٹادیا گیا تھا اور کپتانی ایک بار پھر بابر اعظم کو دے دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ اگلے ہفتے سے امریکا اور آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

عالمی ایونٹ میں بابر اعظم پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ہوگا، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف 6 جون کو کھیلے گی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481