اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سعودی ولی عہد کا قائم مقام ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

سعودی ولی عہد کا قائم مقام ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

سعودی ولی عہد کا قائم مقام ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ریاض سے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد نے ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور انکے ساتھیوں کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد نے ڈاکٹر محمد مخبر سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور قائم مقام ایرانی صدر ڈاکٹر محمد مخبر نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481