اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فلسطین کو تسلیم کرنا یہود دشمنی نہیں، یورپی یونین

فلسطین کو تسلیم کرنا یہود دشمنی نہیں، یورپی یونین

فلسطین کو تسلیم کرنا یہود دشمنی نہیں، یورپی یونین

یورپی یونین نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کے اقدام کو یہود دشمنی قرار دینے پر اسرائیل کو کرار جواب دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے فلسطین کو تسلیم کرنے پر اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کے اقدام کو یہود دشمن قرار دیتے ہوئے سفارتی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے ناروے اور آئرلینڈ سے اپنے سفیر اور ایلچیوں کو واپس بلالیا تھا جب کہ اسپین کے یروشلم میں قونصل خانے کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کردیا۔

جس پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنا کہیں سے بھی یہود دشمنی نہیں ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ غلط اندازے لگا رہے ہیں، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا جیسے حماس کی حمایت نہیں ہے بالکل ویسے ہی یہود دشمنی بھی نہیں ہے بلکہ اس کے بالکل برعکس یہ امن کی جانب ایک پیش رفت ہے۔

خیال رہے کہ اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد سے دیگر یورپی ممالک فرانس، پرتگال، بیلجیئم اور سلووینیا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں، اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 144 ممالک پہلے ہی فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں، جن میں روس، چین اور بھارت بھی شامل ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481