اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف کے امریکا داخلے پر پابندی عائد

بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف کے امریکا داخلے پر پابندی عائد

بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف کے امریکا داخلے پر پابندی عائد

امریکا نے بنگلا دیش کے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عزیزاحمد کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزام میں سابق جنرل عزیز احمد کی امریکہ داخلے پر پابندی لگائی

امریکا کا کہنا ہے کہ سابق جنرل نے بنگلادیش کے عوامی اورجمہوری اداروں کو کمزور کرنے میں کردارادا کیا۔عزیزاحمد عوامی عمل میں مداخلت کرکے بدعنوانی میں ملوث رہے

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سابق جنرل نے اپنے بھائی سے مل کر فوجی معاہدوں کے نامناسب اجرا کویقینی بنانے کے لئے کام کیا

سابق جنرل عزیز احمد نے اپنے ذاتی فائدے کیلئے سرکاری تقرریوں کے عوض رشوت وصول کی

ترجمان کے مطابق امریکا بنگلا دیش میں حکومتی خدمات کومزید شفاف بنانے کی حمایت کرتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481