اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راہول گاندھی کاغریبی مٹانے کیلئے پاکستانی طریقہ اپنانے کا اعلان

راہول گاندھی کاغریبی مٹانے کیلئے پاکستانی طریقہ اپنانے کا اعلان

راہول گاندھی کاغریبی مٹانے کیلئے پاکستانی طریقہ اپنانے کا اعلان

بھارتی اپوزیشن رہنما نے غربت مٹانے کیلئے پاکستانی طریقہ اپناتے ہوئے غریبوں میں فی کس سالانہ ایک لاکھ روپیہ بانٹنے کا اعلان کردیا۔

بھارت میں انتخابات کا سیزن چل رہا ہے اور دنیا بھر کے سیاستدانوں کی طرح بھارت میں بھی سیاستدان عوام سے مختلف وعدے کرتے نظر آرہے ہیں، انہیں میں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی بھی شامل ہیں جنہوں نے ملک سے سینکڑوں سال سے پنپتی آئی غربت کے خاتمے کا آسان حل بتا دیا ہے، راہول گاندھی نے الیکشن جیتنے سے قبل بھارتیوں کو غربت مٹانے کا فارمولا بتاتے ہوئے فی کس سالانہ ایک لاکھ روپیہ بانٹنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر ہماری پارٹی لوک سبھا انتخابات جیتتی ہے تو وہ ان کے بینک اکاؤنٹس میں ایک لاکھ روپے سالانہ جمع کرائیں گے، یکم جولائی کو جب غریب خواتین اپنے بینک اکاؤنٹس چیک کریں گی، تو ان کے پاس 8 ہزار 500 روپے پہنچ جائیں گے اور یہ عمل ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ہوگا۔

راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس کے منشور کے مطابق پارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مہالکشمی اسکیم کے تحت ہر سال1 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے، اگر آپ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، تو آپ کے پاس ہر سال 1 لاکھ روپے کھٹا کھٹ آتے رہیں گے اور ایک جھٹکے سے ہم بھارت سے غربت کا خاتمہ کردیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481