اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیر دفاع کو برطرف کر دیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیر دفاع کو برطرف کر دیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیر دفاع کو برطرف کر دیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیر دفاع کو برطرف کرتے ہوئے سابق نائب وزیر اعظم اندرئی بیلوسوف کو وزیر دفاع تعینات کردیا۔

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روسی صدر چاہتے ہیں 2012سے وزیر دفاع رہنے والے سرگی شوئیگو کو روس کی سلامتی کونسل کا سیکریٹری بنایا جائے اور انہیں ملٹری صنعتی کمپلیکس کی ذمہ داریاں بھی دی جائیں،دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ملک کے تجربہ کار وزیر خارجہ سرگی لاوروف کو اپنی ملازمت پر برقرار رکھا گیا ہے۔

ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ تبدیلی اس لئے معنی خیز ہے کیونکہ روس 1980کی دہائی کے وسط میں سوویت یونین جیسی صورتحال کے قریب پہنچ رہا تھاجب فوج اور قانون نافذ کرنے والے حکام ریاستی اخراجات کا 7.4فیصد استعمال کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی کی وجہ یہی ہے کہ اس طرح کے اخراجات کو ملک کے مجموعی مفادات کے مطابق یقینی بنانا بہت ضروری ہے جس کے لیے روسی صدر وزارت دفاع میں معاشی پس منظر کے حامل کسی سویلین کو لانا چاہتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481