اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنگ نے اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بنا دیئے.10 نے خودکشی کر لی

غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتیں بڑھنے لگیں

اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ  7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے اب تک غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے 10 فوجی خودکشی کر چکے ہیں. اخبار ہاریٹز نے انکشاف کیا ہے کہ خودکشی کرنے والے فوجیوں میں سے کچھ نے غزہ میں عین حماس سے جھڑپ کے دوران اپنے ہاتھوں اپنی جان لی۔ ان میں جوانوں کے ساتھ ساتھ میجر اور لیفٹیننٹ کرنل تک کے افسران بھی شامل ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ نے فوجیوں کو ذہنی و نفسیاتی پر بری طرح متاثر کیا ہے۔ جس کے باعث خود کشی کا رجحان بڑھ رہا ہے.

 

 

 

لندن،غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف پھر بڑا مظاہرہ

لندن،غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف پھر بڑا مظاہرہ

 

30 اور 40 کی عمر کے فوجیوں میں خودکشی کا رجحان زیادہ

رپورٹ کے مطابق 30 اور 40 کی عمر کے فوجیوں میں خودکشی کا رجحان زیادہ ہے اور اسرائیلی فوج کےلیے یہ انتہائی غیر متوقع صورتحال ہے جس سے اسے پہلے کبھی واسطہ پیش نہیں آیا، اور اسرائیلی فوج تاحال خودکشی کرنے والوں کے نام یا تفصیلات بتانے سے بھی گریزاں ہے۔ عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ فوج میں خودکشیوں کا رجحان کم عمر جوانوں میں ہوتا ہے جو زیرتربیت ہوتے ہیں یا سروس کے ابتدائی سال میں ہوتے ہیں لیکن اسرائیل میں خودکشی کرنے والے فوجیوں کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان تھیں۔ ان حالات کی روشنی میں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ان خودکشیوں کو بھی جنگ میں ہلاکت کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔

 

اسرائیلی فوج اہلکاروں کی خودکشیوں کا ڈیٹا چھپا رہی ہے

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے قافلے پر حملے کی کوشش

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی فائل فوٹو

ہاریٹز نے اپنی رپورٹ میں ایک فوجی افسر کی خودکشی کے واقعے پر روشنی ڈالی جو آپریشن الاقصیٰ طوفان کے آغاز کے دو ہفتے بعد اپنی کار میں مردہ ملا تھا، اور تحقیقات میں پتہ چلا کہ اس نے خود کو گولی مار لی تھی۔ اسرائیلی فوج نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ان خودکشیوں اور 7 اکتوبر کے واقعات کے درمیان اگرچہ کوئی باہمی تعلق نہیں ملا لیکن اہل خانہ افراد اور ساتھی فوجیوں نے یہی بتایا ہے کہ حماس کے حملے نے فوجیوں پر نفسیاتی اثرات مرتب کیے ہیں۔ ہاریٹز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک فوج نے سرکاری طور پر 620 فوجیوں کو مردہ قرار دیا ہے۔ تاہم فوج کے ریکارڈ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی اصل تعداد 637 ہے، اور یہ اضافی 17 فوجی وہ ہیں جو حادثات میں ہلاک ہوئے اور جنہوں نے خودکشیاں کیں لیکن انہیں سرکاری طور پر مردہ قرار نہیں دیا گیا۔ اخبار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیلی فوج اہلکاروں کی خودکشیوں سے متعلق ڈیٹا کو چھپا رہی ہے اور اس سے پہلے بھی خودکشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کرنے سے مسلسل انکار کیا ہے۔

The war turned Israeli soldiers into psychopaths,جنگ نے اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بنا دیئے

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481