اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی اداکار چیتن چندرا پر مشتعل افراد کا حملہ، شدید زخمی ہو گئے

بھارتی اداکار چیتن چندرا پر مشتعل افراد کا حملہ، شدید زخمی ہو گئے

بھارتی اداکار چیتن چندرا پر مشتعل افراد کا حملہ، شدید زخمی ہو گئے
بالی ووڈ اداکارچیتن چندرا مندر سے گھر واپس جاتے ہوئے مشتعل افراد کے گروپ نےحملہ کیا ہےجس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اداکار چیتن چندرا اپنی والدہ کے ہمراہ مندر سے واپس گھر جارہے تھے کہ اچانک ایک مشتعل ہجوم نے ان پر حملہ کرکے تشدد کیا اور نتیجے میں اداکار کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

اداکار نے انسٹاگرام پر زخمی حالت میں اپنی ویڈیو شیئر کی ہےجس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کی ناک اور منہ سے خون بہہ رہا ہے اور ان کی شرٹ پر بھی خون کے دھبے موجود ہیں،اداکار نے ویڈیو میں بتایا کہ ایک آدمی مجھے لوٹنے کی کوشش کر رہا تھا میں ابھی اسے روک ہی رہا تھا کہ کچھ دیر میں ایک خاتون سمیت 20افراد کا ہجوم اکٹھا ہوگیا اور مجھ پر حملہ کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہجوم نے میری ناک کی ہڈی توڑ دی اور چلا گیا پھر دوبارہ آیا اور میری گاڑی کو دوبارہ نقصان پہنچایا، یہ ایک بہت خوفناک حادثہ تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481