اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لندن، امریکا کی یونیورسٹیز کے طلبہ فلسطینیوں کے حق میں نکل پڑے

لندن، امریکا کی یونیورسٹیز کے طلبہ فلسطینیوں کے حق میں نکل پڑے

لندن، امریکا کی یونیورسٹیز کے طلبہ فلسطینیوں کے حق میں نکل پڑے

 

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف طلبہ کا احتجاج جاری ہے، لندن اور امریکا کی یونیورسٹیز کے طلبہ بڑی تعداد میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نکل پڑے۔

 

لندن کی جامعات میں طلبا نے احتجاجی کمیپوں میں قیام کیا، سو ایس یونیورسٹی میں کیمپ کا نام ’آزاد علاقہ‘ جبکہ یونیورسٹی کالج لندن میں کیمپ کا نام ’رفح کیمپس‘ رکھ دیا گیا۔

 

امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کی عمارت کا ہال اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید صحافی شیریں ابو عاقلہ کے نام کر دیا گیا۔

 

اسپین میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صہیونیوں فلسطینی سرزمین چھوڑ دو کے نعرے لگائے۔

 

جاپان میں سیکڑوں افراد نے انتفاضہ مارچ کیا، ٹوکیو میں مظاہرین نے نسل کشی بند کرو کے نعرے لگائے۔

 

سوئیڈن میں موسیقی کے عالمی مقابلے ’یورو ویژن سانگ‘ کے موقع پر فلسطینی حامیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگائے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481