اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کویت کی قومی اسمبلی تحلیل ، بعض آئینی شقیں بھی معطل

کویت کی قومی اسمبلی تحلیل ، بعض آئینی شقیں بھی معطل

 

 

امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نےقومی اسمبلی تحلیل کر کے آئین کی بعض شقوں کو چار سال کےلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

 

خبررساں ادارے کے مطابق امیر کویت نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ ہم نیشنل سوشل سکیورٹی قوانین پر نظرثانی کریں گے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

 

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست دو بنیادی ستونوں پرقائم ہے جن میں عدلیہ اور امن ہے، سکیورٹی اہلکاروں کا احترام ہی دراصل قانون کو تسلیم کرنا ہے، ان کے وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

امیر کویت نے مزید کہا کہ ہمارا ملک مشکل وقت سے گزرا ہے، جس نے زندگی کے تمام پہلوؤں پر اثرات چھوڑے ہیں ، یہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ان مشکل حالات سے نکلنے کے لیے آگے بڑھ کر کام کریں۔

 

شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے کہا کہ ہمارے پاس ملک کوبچانے اور اس کے اعلیٰ قومی مفادات اور قوم کے وسائل کے تحفظ کے لیے یہ سخت فیصلہ لینے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔

 

ان کاکہنا تھا کہ ملکی مفادات کو نقصان پہنچانا اور عوامی دولت کو ضائع کرناکسی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، جو بھی سرکاری رقم کے ناجائز استعمال میں ملوث ہوا اسے سزا دی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اختیارات امیر اور ملکی کابینہ سنبھالے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481